سا ئنس و ٹیکنالوجی

بخار سمیت دیگر جسمانی حالتوں کا پتہ لگانے کیلئے اسمارٹ بالی تیار

بخار سمیت دیگر جسمانی حالتوں کا پتہ لگانے کیلئے اسمارٹ بالی تیار

واشنگٹن: بخار کا پتہ لگانے کے لیے کیلئے متعدد جدید آلات متعارف کرائے گئے ہیں تاہم حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ بالی تیار کی ہے جو جسمانی درجہ حرارت سمیت دیگر افعال انجام دینے میں دوسرے آلات سے بہتر ہے۔‌میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے تھرمل ایئرنگ متعارف کرائی ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی سمارٹ بالی ہے جو انسان کو درجہ حرارت کی مسلسل نگرانی کرنے کے قابل بناتی ہے۔ 6 شرکا پر مشتمل ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کو ثابت کیا گیا کہ جِلد کے درجہ حرارت کو محسوس کرنے کے لیے اسمارٹ واچ کے مقابلے میں ایک سمارٹ بالی زیادہ موثر ہے۔‌مزید برآں یہ اسمارٹ بالی تناؤ، کھانے، ورزش اور ماہواری کی علامات کی بھی نگرانی کرسکتی ہے۔ اس بالی کا سائز عام بالیوں کے برابر ہی ہے اور اس کا وزن ایک چھوٹے پیپر کلپ جتنا ہے۔‌اس کی بیٹری لائف کی اگر بات کی جائے تو وہ بھی حیرت انگیز ہے یعنی 28 دن تک بیٹری چالو رہ سکتی ہے۔ اس میں درجہ حرارت کی پیمائش کرنے کیلئے دو سینسرز نصب کیے گئے ہیں، ایک مقناطیسی کلپ کا استعمال کرتے ہوئے کان سے جُڑا ہوتا ہے جبکہ دوسرا کمرے کے درجہ حرارت کا اندازہ لگانے کے لیے کان کے تقریباً ایک انچ نیچے تک لٹکا ہوا ہوتا ہے۔‌سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس اسمارٹ بالی کو آپ اپنی مرضی کا خوبصورت ڈیزائن بھی دے سکتے ہیں اور وہ بھی اس کی کارکردگی کو متاثر کیے بغیر۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے