اسلام آباد: تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں 23سالہ خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سویرا خان نامی ٹرانسجینڈر کی درخواست پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق 4 افراد برتھ ڈے پارٹی کے فنگشن کا کہہ کر ساتھ لے گئے۔ متن مقدمہ کے مطابق چاروں افراد شراب پی کر ڈانس کرواتے رہے اور زیادتی کی اور تشدد بھی کرتے رہے،