تجارت

عالمی بینک کے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

عالمی بینک کے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

کراچی: عالمی بینک کے تعاون سے چلائے جانیوالے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں، اختیارات کا غیر قانونی استعمال ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔‌سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو بے ضابطگیوں، عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کرنیوالے افسر کو محکمے سے نکال دیا گیا، منیجر ایچ آر نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود منیجر ایچ آر حمید علوانی کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ خط کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے پروگرام کے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر سرور کا سامان رجسٹر میں درج کیے بغیر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، منصوبے کیلیے خریدی گئی 10 گاڑیوں میں سے 5 گاڑیاں غائب، برطرف افسر پر الزام، خاتون پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے گھر سے پانچ میں سے دو گاڑیاں برآمد ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔‌خط کے مطابق وی ٹی ٹی گلوبل فرم کو پرانی تاریخ میں بولی کی دستاویزات لینے کے بعد ٹھیکہ دیا گیا، سلیکٹ پروگرام میں نجی کمپنی کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے غیر قانونی طور پر دینے کی مخالفت کے باعث الیکشن کمیشن کے احکامات کے برعکس ایچ آر منیجر کی تنخواہ روک دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے