پاکستان

خدمت، دیانت اور محنت کی روایت آگے بڑھائیں گے، شہباز شریف

خدمت، دیانت اور محنت کی روایت آگے بڑھائیں گے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدمت، دیانت اور محنت کی روایت آگے بڑھائیں گے۔‌سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ جن میں سردار غلام عباس، سردار شیرافگن گورچانی، سردار شیر علی گورچانی، سردار پرویز اقبال گورچانی سمیت دیگر شامل تھے۔‌صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے نومنتخب ارکان اسمبلی کو کامیابی پر مبارکباد دی اور نومنتخب ارکان نے پارٹی کی کامیابی اور شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔‌ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور عوام کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‌‌اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت بہتر انداز سے کرنی ہے اور عوام نے ہم پر جس اعتماد اور یقین کا اظہار کیا اسی جذبے سے ان کی خدمت کریں گے۔‌انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا مینڈیٹ اتحاد اور تعاون ہے جبکہ پاکستان اور عوام کی خدمت سب کو مل کر کرنی ہے۔ مخلوط حکومت اصل میں عوام کے اتحاد اور تعاون کا مظہر ہے۔‌شہباز شریف نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں انتشار ختم کر کے اتحاد اور تعاون اختیار کریں، خدمت، دیانت اور محنت کی روایت آگے بڑھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے