دنیا

فلپائن؛ ٹرک کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 3 زخمی

فلپائن؛ ٹرک کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 3 زخمی

منیلا: فلپائن میں ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث 40 میٹر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔‌عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرک جس میں دیہاتی گاؤں سے مویشی منڈی جا رہے تھے۔ پہاڑی علاقے میں خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گرا۔‌حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ڈرائیور میں بھی شامل ہے جب کہ 9 دیہاتی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 5 نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ 3 زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کی وجہ کیا ہے لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر بریک فیل ہوجانے کے سبب پیش آیا۔‌جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں دو روز سے مسلسل بارشیں ہو رہی تھیں اور سڑک پر پھسلن بھی تھی۔ فلپائن میں ٹریفک حادثات عام بات ہیں جس میں سالانہ کئی ہلاکتیں ہوجاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے