چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاوقت ختم ہوگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ کیلئےبیرسٹرگوہرنےانٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ،سندھ سےاشرف قریشی،بلوچستان سےمحمداسلم اورکےپی سےنویدانجم چیئرمین شپ کےامیدوار ہوں گے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل کیلئےعمرایوب کی قیادت میں15 رکنی پینل کےکاغذاتِ جمع کئے گئے۔پنجاب کی صدارت کیلئےیاسمین راشد،محمدخان مدنی اوراسدحنیف نےکاغذات جمع کرادیے جبکہ سندھ کی صدارت کیلئےحلیم عادل،خاوندبخش اورغلام محمدکےکاغذاتِ نامزدگی موصول کئے گئے۔بلوچستان کی صدارت کیلئےڈاکٹرمنیربلوچ کےعلاوہ5امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع کئے گئے،بلوچستان سےامیدواروں میں جعفرآغا،امین اللہ جوگیزئی،داؤدشاہ،عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں جبکہ کےپی کی صدارت کیلئےعلی امین گنڈاپورکی قیادت میں پینل کےکاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔یاد رہے ملک بھرمیں تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات طےشدہ شیڈول کےمطابق3مارچ کوہوں گے۔