پاکستان

ممکنہ بارشیں: بلاول بھٹو کی صوبائی حکومت کو مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت

ممکنہ بارشیں: بلاول بھٹو کی صوبائی حکومت کو مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومت کو بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی۔‌چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے رین ایمرجنسی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔‌بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کے بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔‌چیئرمین پی پی پی کا کہنا ہے کہ ممکنہ برسات کے پانی کی فوری نکاسی کے ساتھ ساتھ انتظامیہ سندھ کے بڑے شہروں میں ٹریفک کے بہتر انتظامات کرے تاکہ شہری اپنی منزل پر فوری پہنچ سکیں۔‌بلاول بھٹو نے اپیل کی کہ سندھ بھر کے شہری ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر غیرضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔‌انہوں نے کہا کہ سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں آنے والے زائرین کا خصوصی دھیان رکھا جائے۔‌چیئرمین پی پی پی نے ہدایت کی کہ جھل مگسی اور خضدار کے پہاڑی سلسلے سے سندھ میں ممکنہ طور پر آنے والے برسات کی پانی کی نکاسی کا پیشگی انتظام کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے