پاکستان

صدارتی انتخاب: زرداری کو ووٹ دینا ہے یا نہیں؟ ایم کیو ایم آج فیصلہ کرے گی

صدارتی انتخاب: زرداری کو ووٹ دینا ہے یا نہیں؟ ایم کیو ایم آج فیصلہ کرے گی

کراچی: آصف علی زرداری کو صدر کا ووٹ دینا ہے یا نہیں؟ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے فیصلہ آج کیا جائے گا۔‌تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے اراکین اسمبلی کی رائے معلوم کی گئی جبکہ آج سہ پہر 4 بجے رابطہ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی آج ہونے والے اجلاس میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔‌واضح رہے کہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے صدارتی انتخاب میں کامیابی کیلئے پرامید ہے، مختلف جماعتوں کی جانب سے یقین دہانیاں بھی کروا دی گئی ہیں، گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے ملاقات کی، اس دوران انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کو 366 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ کمیٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو بتایا کہ آصف علی زرداری کو مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت حاصل ہو گئی جس کے بعد صدارتی انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی کا نمبر گیم پورا ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے