دنیا

غزہ جنگ، مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ جنگ، مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

بنیامین میں حماس سے جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا.‌اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک فوجی کی شناخت کمانڈو فارمیشن ڈوڈیون یونٹ کے میجر ایلی ڈیوڈ گارفنکل کے نام سے ہوئی ہے۔‌دوسری جانب سرایا القدس کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے تلکرم میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے گئے۔ تلکرم میں نور شمس کیمپ کے اندر ایک کار کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔‌سرایا القدس کے مطابق گاڑی میں اسرائیلی فوج کا ایک ڈیوٹی افسر تین سپاہیوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔‌دوسری جانب حماس کے القسام بریگیڈز کے اسرائیلی فوج پر حملے جاری ہیں۔‌القسام بریگیڈز کے مطابق غزہ شہر میں الشفا کمپلیکس کے جنوب میں صہیونی فوجی گاڑی اور الشفا کمپلیکس کے قریب 3 اسرائیلی ٹینکوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔‌القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے الشفا اسپتال کے اطراف میں گھسنے والی متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے