دنیا

افغان حکومت نے شراب اور منشیات کی 1250فیکٹریاں تباہ کر دیں

افغان حکومت نے شراب اور منشیات کی 1250فیکٹریاں تباہ کر دیں

افغان حکومت نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک بھر میں منشیات کی 1250 فیکٹریوں کو مسمار کر دیا ہے۔‌افغانی میڈیا کے مطابق افغانستان میں انسداد منشیات کے سربراہ حسیب اللہ احمدی نے بتایا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں تقریباً 1,250 الکوحل اور منشیات کی پروسیسنگ فیکٹریوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔‌انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں منشیات کی کاشت، اسمگلنگ اور تجارت کے خلاف سنجیدہ جنگ جاری ہے ، افغانستان میں منشیات کی اسمگلنگ، کاشت اور تجارت تقریباً صفر تک پہنچ چکی ہے۔‌واضح رہے کہ افغانستان کی نگران حکومت نے اپریل 2022 میں افغانستان میں افیون پوست کی کاشت اور افیون کی تجارت پر پابندی عائد کردی تھی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے