سا ئنس و ٹیکنالوجی

عراق میں ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان

عراق میں ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان

بغداد: عراق میں غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان ہے۔‌‌عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزارت مواصلات نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کیلئے درخواست کابینہ کو بھیج دی ہے۔‌عراقی وزیرمواصلات کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی ملک میں غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے ضروری ہے، اس ایپ میں تعلیمی مواد کی کمی اور اس کا مقصد مکمل طور پر تفریح فراہم کرنا ہے۔‌وزیر مواصلات کے مطابق حکومت کے سخت اقدامات کے باعث عراق کو فحش مواد دیکھنے والے صارفین کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔‌واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا، امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور نیپال سمیت بہت سے ممالک چینی ملکیت والی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے بارے میں خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان ممالک میں پرائیویسی اور ڈیٹا کی حفاظت کے خدشات کی وجہ سے سرکاری ڈیوائسز سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے