تجارت

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔‌پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 13 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 82 پیسے کا ہو گیا۔‌گزشتہ ہفتے کاروبارکے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔‌دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 273 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 278 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔‌واضح رہے گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے