پاکستان

موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے: شیخ رشید

موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے: شیخ رشید

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔‌سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوصلے، صبر اور استحکام اور خاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہیے، 19 کیسز ہیں اور انشاء اللہ بہتری ہو گی۔‌عام انتخابات کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں ہار گیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کر لیا، جو جیتے ہیں ان سے دھاندلی کے بارے میں پوچھیں۔‌شیخ رشید نے کہا ہے کہ خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لا رہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔‌سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت کیا کر رہی ہے مجھے کوئی علم نہیں، نہ ٹی وی دیکھ رہا ہون نہ اخبار پڑھ رہا ہوں اور نہ ٹویٹ کر رہا، میں صرف ریسٹ کر رہا ہوں کیونکہ ریسٹ از دی بیسٹ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے