پاکستان تازہ ترین

بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش تھی، صدر زرداری

بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش تھی، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کے خلاف گھناؤنی سازش تھی۔‌ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے پاکستان کو دنیا کے باوقار ممالک کی صف میں شامل کیا۔‌ان کا کہنا تھا کہ قائد عوام کا عدالتی قتل دراصل تیز رفتاری سے ترقی کرنے والے ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کی طرح تھا۔‌ آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی فلاسفی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا، اب اس مشن کے نگہبان بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے