راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور استحکام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا، آرمی چیف نے موجودہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ترک چیف آف جنرل سٹاف نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔ترک چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔