دنیا

اسرائیل کا ایران پر میزائل حملہ

اسرائیل کا ایران پر میزائل حملہ

واشنگٹن: اسرائیل نے ایران پر میزائل حملہ کر دیا۔ اصفہان ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔‌غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کے کئی شہروں میں فضائی سروس معطل کر دی گئی۔‌اصفہان ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے اصفہان کے فضائی اڈے کے قریب کارروائی کی گئی۔‌ایران کے صوبے اصفہان میں ایئرڈیفنس سسٹم فعال ہو گیا جبکہ عراق کے جنوب اور مغرب میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں شروع ہو گئیں۔ ایران نے تہران، اصفہان اور شیراز کے لیے پروازیں بند کر دیں۔‌اسرائیل کی جانب سے شام اور عراق کے بھی مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ شام میں السویدہ جبکہ عراق میں بغداد اور بابل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔‌اس سے قبل ایران کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی گئی تو فیصلہ کن جوابی کارروائی کی جائے گی۔‌ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کرچکا ہے۔ خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کو موقع دینے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے