کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہر کالونی اسٹاپ کے قریب خودکش دھماکہ و فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 غیرملکی زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی مانسہر کالونی اسٹاپ کے خودکش حملہ آور نے خود کو گاڑی کے قریب دھماکے اُڑایا، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں نور محمد ولد محمد صدیق عمر 45 سال اور لنگر خان ولد ساون خان عمر 45 سال شدید زخمی ہیں۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاپانی شہریوں کی گاڑی (ہائی ایس) کو نشانہ بنایا گیا جس پر 4 غیر ملکی سوار تھے جو محفوظ رہے، مارے جانے والوں میں دہشتگرد بھی شامل ہیں۔