اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کا رکن نامزد کر دیا گیا۔مجلس اعلیٰ کا اجلاس ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی زیرصدارت ہوا، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں مفتی عالم مملکت سعودی عرب اور رئیس شؤن الحرمین شیخ عبدالرحمان السدیس بھی شریک ہوئے۔