پاکستان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا؟ اپوزیشن رہنماؤں میں اختلافات

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا؟ اپوزیشن رہنماؤں میں اختلافات

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا؟ سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے شیر افضل مروت، حامد خان اور حامد رضا کے نام سے متعلق متضاد بیانات نے اہم عہدے پر بھی پارٹی میں اختلافات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔‌شیر افضل مروت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے اپنی ہی پارٹی کے لوگوں پر بانی پی ٹی آئی سے متبادل نام کے لیے زور دینے کا الزام عائد کیا ہے۔‌اختلافی بیان پر شیر افضل کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے ایک بار پھر شٹ اپ کال دی گئی ہے۔‌بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل کو کہہ دیا ہے کہ آئندہ ایسی باتیں نہیں کریں گے، پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث ہوگی۔‌دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب شیر افضل مروت کے حق میں سامنے آگئے، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا۔‌انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہر جگہ برملا کہا کہ شیر افضل مروت کو ہی چیئرمین پی اے سی ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے پہلے حامد خان کے حق میں بیان دیا اور پھر کہا کہ انہوں نے تو یہ اعلان کسی سے سنا تھا۔‌ادھر سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پی اے سی چیئرمین شپ کے لیے اپنے نام سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔‌ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا فیصلہ ہوا تو وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے شکر گزار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے