انٹرٹینمنٹ

داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا منصوبہ منفی ردعمل پر روک دیا

داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا منصوبہ منفی ردعمل پر روک دیا

مقبول کورین مسلمان یوٹیوبر اور گلوکار داؤد کم نے مسجد بنانے کا منصوبہ مقامی باشندوں کے منفی ردعمل کے بعد روک دیا۔‌داود کم کی جانب سے جنوبی کوریا میں انچیون میں واقع یونگ جونگ جزیرے پر مسجد بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کیلئے انہوں نے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین بھی خرید لی تھی۔‌کم نے ابتدائی طور پر 20 ملین وون کی رقم ادا کی تھی اور بقیہ رقم اگلے ماہ ادا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔‌لوگوں کے منفی ردعمل کے بعد دونوں فریق کم اور زمین کا مالک معاہدہ منسوخ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔‌زمین کے مالک نے کم کے اس جگہ پر مسجد تعمیر کرنے کے ارادوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔‌کم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ مسجد بنانے کے حوالے سے میں نے لوگوں سے وصول شدہ تمام رقم انکو واپس کردی ہے۔‌انہوں نے لکھا کہ میں نے کبھی کسی کو تنگ کیا، دھوکہ دیا نہ لڑائی کی، اگر ان میں سے کوئی ایک چیز بھی سچ ہے تو مجھے سزا ملنی چاہیے۔‌کم داؤد نے لکھا کہ کوریا میں مسجد بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میرے لیے مسائل پیدا ہوئے، کوریا میں اسلام پھیلنے سے ڈرنے والوں کے جھوٹ سے دھوکہ نہ کھائیں۔‌انہوں نے لکھا کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے، میری نیت صرف اللہ کے لیے ہے، میں کوریا میں مسجد بنانے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔‌واضح رہے کہ داؤد کم نے ستمبر 2019ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، داؤد کم کو ’کم کیون وو‘ اور ’جے کم‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،کم داؤد کے یوٹیوب پر 5.52 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے