پاکستان تازہ ترین

ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم

ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں کیونکہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں۔‌ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔‌وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں مہنگائی سے ترقی پذیر ممالک بہت زیادہ متاثر ہوئے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے اُس کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے۔‌انہوں نے بتایا کہ سال 2022 میں آنے والے سیلاب نے بڑی تباہی مچائی اور پاکستانی معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے