دنیا

برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست، لیبر پارٹی سب سے آگے

برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست، لیبر پارٹی سب سے آگے

لندن: برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق لیبر پارٹی نے میدان مار لیا جبکہ حکمران جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔‌غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران لیبر پارٹی 102 حلقوں میں ایک ہزار 26 کونسلرز کی کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی، حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے صرف 5 حلقوں میں 479 کونسلرز کامیابی حاصل کر پائے ہیں۔‌107 میں 102 کونسلز کے نتائج موصول ہوئے، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی 9 حلقوں میں 505 کونسلرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 224 آزاد امیدوار جبکہ گرین پارٹی کے 107 کونسلرز کامیاب قرار پائے، میئر لندن کی سیٹ کے نتائج ہفتے کے دن متوقع ہیں۔‌دوسری جانب لیبر پارٹی لیڈر سر کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ نتائج سے کنزرویٹو پارٹی کو واضح پیغام ملا ہے کہ برطانیہ کی عوام رشی سونک اور ان کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔‌بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے بعد برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے نتائج سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنتی اور کام کرنے والے کونسلر کھونا افسوس کی بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے