پاکستان

معافی نہیں مانگیں گے ، اداروں کو حدود میں کام کرنا ہو گا ، تحریک انصاف

معافی نہیں مانگیں گے ، اداروں کو حدود میں کام کرنا ہو گا ، تحریک انصاف

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی۔‌تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ملک میں آئین اور قانون بالا ست ہو، تمام شہریوں کے برابر کے حقوق ہوں، اس کے لیے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا ہو گا۔‌دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ آج بھی ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ہم 9 مئی کو پُرامن احتجاج کریں گے جسے ٹکٹ ہولڈر لیڈ کریں گے۔ ‌انہوں نے کہا کہ ،بانی پی ٹی آئی کے امریکی مداخلت کے الزام کا مقصد ایسا نہیں تھا کہ امریکا سے تعلق خراب کیے جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان میں امریکی مداخلت کا الزام حکومتی سطح پر اٹھایا گیا تھا۔‌‌بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے حکم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جاتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے