پاکستان

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے ، 7 سکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے ، 7 سکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے 2 حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔‌ذرائع نے بتایا کہ پہلا حملہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے حسن خیل میں دیسی ساختہ بم پھٹ گیا ، دھماکے کے فوراً بعد دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔‌ایک دوسرے واقعے میں دہشتگردوں نے میر علی کے علاقے سیمن میں سکیورٹی پوسٹ پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔‌اہلکاروں کی میتوں اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ، سکیورٹی فورسز نے حملوں کے فوری بعد علاقوں کو گھیرے میں لے لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے