واشنگٹن:سابق امریکی جنرل اینڈ جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی نے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے قتل عام اور جنگی جرائم کا اعتراف کر لیا۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق ایک کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے سابق امریکی جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ تاریخ میں امریکا اور اسرائیل نے زیادہ لوگوں کا قتل عام کیا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ مسلمانوں کی ہلاکتوں میں امریکا ملوث ہے۔ مارک ملی نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ امریکا نے صرف عراق میں 10 لاکھ افراد کو قتل کیا، امریکا ایسے بے گناہ مرد، خواتین اور بچوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا جن کا اقتدار کے ایوانوں سے کچھ لینا دینا نہ تھا، امریکا نے یہ تمام قتل عام جنگ عظیم دوئم کے بعد کیا، امریکا دنیا میں جنگی جرائم کا سب سے زیادہ مرتکب ہے۔