پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو مسلط نہ کیا جاتا تو ان کی ایک ہی سیٹ رہتی: رانا ثنا اللہ

بانی پی ٹی آئی کو مسلط نہ کیا جاتا تو ان کی ایک ہی سیٹ رہتی: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی اور کی ایما پر گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش کی بات غلط ہے۔‌نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش اپنے لیڈر اور اپنی جماعت کی ایما پر کر رہا ہوں، مینار پاکستان کے جلسے میں نواز شریف نے قوم کے سامنے ڈائیلاگ کا کہا، پہلے سیاسی جماعتیں بات کریں اس کے بعد اداروں کا کردار ہوگا۔‌انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت سے کہہ رہے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا، جمہوری رویوں میں اس طرح کی بات کا کوئی تعلق نہیں، ایک آدمی پارلیمانی سسٹم میں اپوزیشن سے بات نہ کرے تو حل کیا ہے، ایک پارٹی کا جو رویہ ہے اس سے جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی، بانی پی ٹی آئی کو پال پوس کر مسلط نہیں کیا جاتا تو ان کی ایک ہی سیٹ رہتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے