پاکستان تازہ ترین تجارت

آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اسلام آباد:نئے قرض پروگرام اور بجٹ پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آج سے باقاعدہ طور پر شروع ہوں گے، آج پہلا تعارفی سیشن منعقد ہوگا۔‌آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا،تقریباً ایک درجن ممبران پر مشتمل آئی ایم ایف مشن ٹیم نئے پروگرام، بجٹ پر مذاکرات کرے گی، تقریباً دو ہفتوں تک معاشی ٹیم کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔‌ذرائع کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ اور نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم نے تمام ورکنگ مکمل کر لی، آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی قرض پروگرام کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا وفد ناتھن پورٹر کی قیادت میں اگلے پروگرام کیلئے مذاکرات کرے گا جس میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہو گی، مذاکرات سے گورننس اور معیشت کیلئے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔‌واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جس پر عمل درآمد ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی رعایتیں، چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔‌ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے اور کمرشل امپورٹرز پر 1 فیصد ٹیکس لگانے سے سالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے۔‌ذرائع کا کہنا ہے بجٹ میں ٹریکٹرز، کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال 30 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو متوقع ہے، ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے سے زرعی لاگت مزید بڑھ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے