کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ماؤں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔مدرز ڈے کے موقع پر عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچوں کے ہمراہ چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ”ماؤں کا عالمی دن مبارک، یاد رکھیں کہ بچے اپنے والدین کا ہی آئینہ ہوتے ہیں”۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ "کوئی بھی عمل کرنے سے قبل یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک آئینہ مستقل آپ کو دیکھ رہا ہے اور وہ آئینہ آگے وہی دکھائے گا جو اس نے دیکھا”۔عائزہ نے مزید لکھا کہ”محبت بانٹیں اور اپنے بچوں کیساتھ اچھی یادیں بنائیں، بے شک ماں بننا ہر خاتون کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے، الحمدللہ۔
انٹرٹینمنٹ
ماں بننا ہر خاتون کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے:عائزہ خان
- by web desk
- مئی 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 417 Views
- 11 مہینے ago