علاقائی قومی

راولپنڈی؛ کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی؛ کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی: پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے چھٹی جماعت کی طالبہ کو ہراساں اور زیادتی کی کوشش کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، جس کے بعد روات پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم پرویز اقبال کو فوری گرفتار کرلیا۔‌ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔‌سی پی او خالد سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی یا ان کا استحصال قطعی برداشت نہیں۔‌انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے نیور اگین سلوگن کا مکمل نفاذ ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے