پاکستان

پرویزالٰہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دیا گیا، فیصل واوڈا

مانتا ہوں پی ٹی آئی دور میں مشترکہ فیصلے ہوتے تھے، فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دینے کی کوشش کی ہے۔‌سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پرویز الٰہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دینے کی کوشش کی۔‌سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بہادری کے نام پر ڈرامہ دراصل پنجاب میں پارٹی پر قبضے کے خوف سے ہو رہا ہے۔ جو مفرور خود باہر آکر چھپ رہا ہے وہ بتا رہا ہے کہ دوسرا مفرور مراد سعید جلد منظر عام پر آئے گا۔‌انھوں نے کہا کہ ان کے خیال میں مراد سعید جلد منظر عام پر نہیں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے