پاکستان تازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے مںظور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے مںظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔‌تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام نے پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا کہ ۔پی ٹی ائی اداروں کی ازادی اور خودمختاری پر یقین رکھتی ہے، فارم 47 حکومت کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعینناتی کا آرڈیننس عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔‌قرارداد میں کہا گیا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت اپنی مرضی کے ججز کو تعینات کر کے الیکشن ٹریبونل سے من پسند فیصلے لے گی، آرڈیننس کا اجرا انصاف اور جمہوریت کا قتل ہے۔
مزید پڑھیں: حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے‌قرارداد میں مزید لکھا گیا کہ یہ ایوان کالے قانون کے اس آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتے ہیں، وفاق اس آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لے۔‌واضح رہے کہ حکومت نے ایک روز قبل نیب آرڈیننس اور الیکشن ٹریبونلز آرڈیننس میں ترمیم کی تھی جس کے بعد قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اس کی منظوری دے کر آرڈیننس جاری کردیا تھا۔‌الیکشن کمیشن آرڈیننس کی منظوری کے بعد حکومت الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کو تعینات کرسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے