پاکستان تازہ ترین

سانحہ 9مئی؛ عمران خان ناکافی شواہد کی بنیاد پر دو مقدمات سے بری

سانحہ 9مئی؛ عمران خان ناکافی شواہد کی بنیاد پر دو مقدمات سے بری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سانحہ 9 مئی سے متعلق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔‌جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو مقدمات سے بری کیا۔‌وکلا مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیے تھے۔‌وکیل مرزا عاصم بیگ کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی درج کروائی گئیں تھیں، بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے