پاکستان

اسحاق ڈار نے سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد سے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا

اسحاق ڈار نے سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد سے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا

اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا۔‌صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات کے اصول واضح کر دیئے، جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔‌اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے، اسی پارلیمنٹ کے سامنے 126 دن کے دھرنے کو مذاکرات سے اٹھایا تھا، سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہئیں۔‌ڈپٹی وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ نو مئی ریاست کے خلاف اٹھنا تھا، جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا۔‌انہوں نے کہا کہ کور کمانڈرز میٹنگ میں جس موقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے، سانحہ نو مئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں۔‌اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر چلیں گے، عدلیہ کی بہت عزت و احترام ہے، وہ عزت رہے گی، انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کو سزا کے حوالے سے ابھی پراسس باقی ہے، القدس شریف کو فلسطین کا کیپیٹل ہونا چاہئے۔‌ڈپٹی وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ وفاقی بجٹ سے پہلے منظور ہونا معمول سے ہٹ کر ہے، 4 وفاقی اکائیوں کا بجٹ مل کر وفاق کا بجٹ بنتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو کیا الہام ہوا کہ انہیں کیا شیئر ملے گا، خیبرپختونخوا حکومت کو وفاقی بجٹ کے بعد اپنا بجٹ تبدیل کرنا پڑے گا۔‌پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی، سی پیک اور سکیورٹی کے حوالے سے ایشوز موجود ہیں، اپنے دورہ چین میں ان ایشوز پر بات چیت کر کے آیا ہوں، وزیراعظم کے دورہ چین میں بھی اس حوالے سے بات چیت ہوگی۔‌انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملے کے ملزمان تک پہنچے ہیں، سیکرٹری داخلہ اور دفترخارجہ کے افسران کابل گئے ہیں، چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث لوگوں پر افغان حکام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔‌اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی ولی عہدہ بھی دورہ پاکستان پر آئیں گے، محمد بن سلمان کے والد کی طبیعت خراب ہے، محمد بن سلمان نے صرف پاکستان ہی نہیں جاپان کا بھی دورہ ملتوی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے