علاقائی قومی

ٹک ٹاک پر بنے دوست کی نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی

ٹک ٹاک پر بنے دوست کی نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی

لاہور: ٹک ٹاک کے ذریعے دوست بننے والے شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔‌پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ موبائل ایپ ٹک ٹاک پر دوستی کرنے والے شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر جم خانہ کلب بلایا۔ ملزم طارق یتیم خانہ چوک سے اپنی گاڑی میں بٹھا کر لاہور جم خانہ لے کر گیا اور کمرہ نمبر 59 میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔‌واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس کو جم خانہ کلب کے اندر نہیں جانے دیا گیا ۔ بعد ازاں جم خانہ سکیورٹی نے اپنی کارروائی کے بعد خاتون کو پولیس کے حوالے کیا ۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے