پاکستان تازہ ترین

آئیں 2 ارب انسانوں کی ترقی کیلئے نفرت کو امید سے بدلیں: نواز کی مودی کو مبارکباد

آئیں 2 ارب انسانوں کی ترقی کیلئے نفرت کو امید سے بدلیں: نواز کی مودی کو مبارکباد

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے نریندرمودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔‌سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔‌نوازشریف کا مزید کہنا تھاکہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔‌وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔‌خیال رہے کہ گزشتہ روز نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا اور وہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے