دنیا

یمن: سمندری حدود میں کشتی الٹ گئی، 38 تارکین وطن ہلاک

یمن: سمندری حدود میں کشتی الٹ گئی، 38 تارکین وطن ہلاک

صنعا: یمن کے قریب سمندری حدود میں افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے۔‌غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والی بدقسمت کشتی پر 250 سے زائد صومالی تارکین وطن سوار تھے۔ جو سمندری راستے کے ذریعے بہتر زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جا رہے تھے۔‌کشتی کو حادثہ یمن کے صوبے شبوا کے ساحل کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 28 خواتین بھی شامل ہیں۔‌انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کر کے 72 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جبکہ 150 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ کشتی کو حادثہ زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے