کھیل

پاکستان انڈر18 والی بال ایشین ٹورنامنٹ میں چیمپئن بن گیا

پاکستان انڈر18 والی بال ایشین ٹورنامنٹ میں چیمپئن بن گیا

اسلام آباد: کھیلوں کےمیدان سے پاکستان کیلٸے اچھی خبر، پاکستان انڈر18 والی بال ایشین ٹورنامنٹ میں چیمپئن بن گیا، فاٸنل میں گرین شرٹس نےایران کوشکست دی۔‌ ازبکستان میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں پاکستان نے پہلی بارانڈر18 والی بال چیمپٸن شپ کا ٹاٸٹل جیت لیا۔‌فاٸنل میں پاکستان نے ایران کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔ جس کااسکور20،25، 25،18، 25،23 ، 27،25 رہا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین چوہدری یعقوب نے جونیٸر ٹیم کو شاندار کامیابی پرمبارکباد دی۔ پاکستان کے طلال، محمد یحییٰ اور جبران ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے