پاکستان

شاہد خاقان عباسی 6 جولائی کو نئی پارٹی کا اعلان کریں گے، مفتاح اسماعیل

شاہد خاقان عباسی 6 جولائی کو نئی پارٹی کا اعلان کریں گے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی 6 جولائی کو نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔‌سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ پارٹی کسی کے اشارے پر نہیں بنائی گئی۔ انتخابی نشان الیکشن کمیشن الاٹ کرے گا۔‌انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ناراضگی نہیں اور شہباز شریف سے اختلافات نہیں۔ چودھری نثار اور زبیر عمر کو دعوت ہے کہ وہ ہماری پارٹی میں آجائیں۔‌مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 6 جولائی کے بعد پارٹی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔ سندھ میں نواز لیگ کو چھوڑنے والے یا ناراض رہنماؤں سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔‌انہوں نے کہا کہ ہمارے اشتہار کا پہلا لفظ سندھی زبان کا ہے۔ ریٹائرڈ ججز یا جنرلز کو پارٹی میں نہیں لیا جا رہا ہے۔ نواز شریف سے ذاتی نہیں بلکہ سیاسی نظریاتی ناراضگی ہے اور مریم نواز سے بھی ناراضگی نہیں وہ میری بہن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے