ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی پیشگوئی کردی گئی۔ سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے رواں سال فروری میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو دُنیا میں خوش آمدید کہیں گے، اس خبر کے سامنے آتے ہی جوڑی کے مداح تبصرے کرتے ہوئے بچے کی جنس سے متعلق اپنے اندازے لگاتے نظر آرہے ہیں۔ایسے میں بھارتی میڈیا کی مختلف ویب سائٹس اور پیجز پر بھارت کے معروف سیلیبریٹی نجومی پنڈت جگنانتھ کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جگنانتھ نے سال 2022 میں اپنے انٹرویو میں پیشگوئی کی تھی کہ بالی ووڈ کی یہ اسٹار جوڑی سال 2024 میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق خوشخبری سنائے گی۔جگنانتھ نے اپنی پیشگوئی میں کہا تھا کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگی جوکہ اپنے والدین کے لیے خوش قسمتی اور بڑی کامیابی لیکر دُنیا میں آئے گا۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں شادی کی تھی، اس جوڑی کی شادی کی ایک تقریب اٹلی جبکہ دوسری تقریب ممبئی میں ہوئی تھی۔
انٹرٹینمنٹ
دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی پیشگوئی
- by web desk
- جولائی 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 387 Views
- 12 مہینے ago