حالیہ تحقیق میں محققین نے پایا ہے کہ زیتون میں پایا جانے والا ایک قدرتی مرکب ایلینولک ایسڈ خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے اور وزن میں کمی کو فروغ دیتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا دریافت انسانوں میں موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے انتظام کے لیے محفوظ اور سستی قدرتی مصنوعات کی دستیابی کا باعث بن سکتی ہے۔چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق میں جن چوہوں کو صرف ایک ہفتے کے لیے منہ کے ذریعے ایلینولک ایسڈ دیا گیا، ان کا وزن خاصا کم دیکھا گیا اور علاج سے پہلے خون میں شوگر کو بھی کنٹرول پایا گیا۔ایلینولک ایسڈ کی شوگر کم کرنے کی تاثیر ذیابیطس کے انجیکشن والی دوائیوں اور میٹفارمین سے بہتر پائی گئی ہے۔ تاہم بہت سی قدرتی مصنوعات کی ناقص دستیابی کو دیکھتے ہوئے ٹیم نے انسانی جسم میں میٹابولک فنکشن کو بالواسطہ طور پر منظم کرنے کے لیے میٹابولک ہارمون کے اخراج کو ٹارگٹ کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔