پاکستان

آئی ایم ایف سے شرائط پر اتفاق، دو ہفتوں میں اسٹاف سطح پر معاہدے کا امکان

آئی ایم ایف سے شرائط پر اتفاق، دو ہفتوں میں اسٹاف سطح پر معاہدے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)کے درمیان نئے پروگرام پر جاری ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں عالمی ادارے اگلے پروگرام کے لیے گرین سگنل دیے اور اگلے دو ہفتوں میں اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری ورچوئل اجلاس میں نئے پروگرام کے حوالے سے تمام اہداف و شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔‌انہوں نے بتایا کہ تین روز سے جاری ورچوئل مذاکرات میں پروگرام کے حجم، دورانیے سمیت معاہدے کے دیگر خدوخال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔‌ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل چند اہداف اور شرائط پوری کرنے کا کہا تھا اور پاکستان نے یہ تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے سخت فیصلے کیے ہیں۔‌ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات میں بجٹ کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے