کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس، وہاب ریاض اور عبدالرزاق عہدے سے فارغ

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس، وہاب ریاض اور عبدالرزاق عہدے سے فارغ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔‌ذرائع کے مطابق اب دونوں سابق کرکٹرز آئندہ سلیکشن معاملات میں شامل نہیں ہوں گے۔ محمد یوسف اور اسد شفیق فی الحال بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی جگہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔‌قومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر مینجر ذمہ داری نبھانے والے وہاب ریاض کو اس عہدہ سے بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ کسی سینئر کرکٹر یا بیورو کریٹ کو اب قومی ٹیم کا نیا مینجر بنایا جاسکتا ہے۔‌

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے