نئی دہلی: بھارت کی ریاست اترپردیش میں بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد بجلی گرنے کے واقعات ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں۔رپورٹس کے مطابق اترپردیش میں ضلع سلطان پور میں 7، چندولی میں 6 اور مین پوری ضلع میں 5 افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ اترپردیش کے مختلف علاقے طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی لپیٹ میں بھی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اترپردیش اور نواحی علاقوں میں آئندہ 5 روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔