کیپ ٹاؤن:ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی تین بہنوں نے میں بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا۔دیگر بہنوں کی طرح پاکستان کی ٹوئنکل سہیل نے بھی گولڈ میڈل جیت لیے، ٹوئنکل سہیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چار گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔جنوبی افریقہ میں ہونے والے ایونٹ میں ٹوئنکل سہیل نے 84 کے جی کلاس میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ٹوئنکل سہیل نے اوپن کیٹیگری، بینچ پریس اور ڈیڈ لفٹ سمیت اوور آل میں بھی گولڈ میڈل جیتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئنکل کی دو بہنوں ویرونیکل سہیل اور سیبل سہیل بھی چار چار گولڈ میڈل جیتے تھے۔