پاکستان

وزیر اعظم نے اسٹریٹجک ایڈوائزری کونسل قائم کردی

وزیر اعظم نے اسٹریٹجک ایڈوائزری کونسل قائم کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک ایڈوائزری کونسل قائم کردی جس کے پیٹرن ان چیف وہ خود ہوں گے۔‌ایڈوائزری کونسل میں 41 ممبران ہوں گے جس میں 17 وفاقی و صوبائی وزرا بھی شامل ہیں، اقوام متحدہ، چیمبر آف کامرس، پرائیویٹ سیکٹر سے بھی ارکان کو کونسل کا حصہ بنایا گیا ہے۔‌اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ چیئرمین وزیر اعظم ہوتھ پروگرام رانا مشہود ہوں گے، ٹیکنکل اسٹیئرنگ کمیٹی 25 رکنی ہوگی جس میں وزارتوں کے نمائندے اور اقوام متحدہ کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں، ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔‌وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جنریشن ان لمیٹڈ ایڈوائزری کونسل اور ٹیکنکل اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کو بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔‌یوتھ پروگرام کو کامیاب اور مزید موثر بنانے کیلئے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یونیسف، اسکیل ورکنگ گروپ، ایجوکیشن ورکنگ گروپ اور انٹرپرونیور ورکنگ گروپ سیکرٹریٹ کا حصہ ہیں، جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ کو مجموعی طور پر 23 ٹاسک تفویض کئے گئے ہیں۔ چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ کے سربراہ ہونگے، سیکرٹریٹ حکومت، اقوام متحدہ،نجی شعبہ اور سول سوسائٹی سے رابطہ بھی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے