پاکستان

سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھایا جائے:مریم نواز

سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھایا جائے:مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھایا جائے۔‌وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے ملاقات کی، مریم نواز نے بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انتظامی سطح پر گورننس، شفافیت کے لئے تجاویز اور سفارشات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومتی فیصلوں اور پالیسی سازی میں عوامی رائے کو شامل کرنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہوئی۔‌وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پبلک سروس سے متعلقہ سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھانے کی ہدایت کی جبکہ انتظامیہ اور پولیس کے لیے جدید ترین ٹریننگ میکنزم تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔‌مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرفارمنس انڈیکس کے قیام سے افسران میں احساس ذمہ داری کا اضافہ ہوا ہے، پرفارمنس انڈیکس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے،گڈ گورننس یقینی بنانے کے لئے ڈیفم کردار نہایت اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے