دنیا

بولیویا میں جان لیوا ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک، 14 زخمی

بولیویا میں جان لیوا ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک، 14 زخمی

پٹاکامایا: ‌بولیویا میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان زور دار تصادم کے نتیجے میں 16 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔‌حادثہ بولیویا کے قصبے پٹاکامایا اور شمالی چلی کے شہر تامبو کویماڈو کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا، مسافر بس بولیویا سے چلی جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
بولیوین پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے دوران اگلی گاڑی کو اوور ٹیک کی کوشش میں ہائی وے کی مخالف لائن میں چلا گیا اور سامنے سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرایا۔‌ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے