انٹرٹینمنٹ

متنازع دستاویزی فلم میں تاخیر پر میگھن مارکل نے سکھ کا سانس لے لیا

متنازع دستاویزی فلم میں تاخیر پر میگھن مارکل نے سکھ کا سانس لے لیا

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے ماضی کی زندگی کے بارے میں ایک دھماکہ خیز دستاویزی فلم کے تاخیر کا شکار ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔‌برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک فلم ساز نے میگھن اور شہزادہ ہیری کے خفیہ حقائق پر مبنی ایک منصوبے کی دستاویزات تیار کرنے میں تاخیر کا اعلان کیا کیونکہ اس کے لیے مزید ‘تحقیقی وقت’ درکار ہے۔‌ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فلمساز کے مطابق ہر تفصیلات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈبل چیک کیا جائے گا کہ یہ قانونی طور پر درست اور حقائق کے مطابق ہو۔
فلم ساز الریکے گرنیوالڈ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آنے والی دستاویزی فلم کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ شیئر کی اور انہوں نے لکھا کہ ہیری اور میگھن کے بارے میں دستاویزی فلم بنانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا، تحقیق ابھی جاری ہے۔‌یہ بھی شیئر کیا گیا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اس خبر کو سن کر راحت محسوس کرتے ہیں کیونکہ انہیں اس بات پر تشویش ہے کہ دستاویزی فلم میں خطرناک انکشافات ہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے