سا ئنس و ٹیکنالوجی

محض کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن سے مکھن تیار

محض کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن سے مکھن تیار

کیلیفورنیا: مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کی کیلی فورنیا میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کمپنی Savor نے صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن سے مکھن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔‌Savor نے مکھن کیلئے چکنائی کے مالیکیولز بنانے کے لیے تھرمو کیمیکل عمل کو پیٹنٹ کیا اور پھر دودھ، مکھن، پنیر اور آئس کریم جیسی مصنوعات کا ڈیری- فری متبادل تیار کیا جس میں نہ صرف اصل ساخت برقرار ہے بلکہ ذائقہ بھی تقریباً ویسا ہی ہے۔‌مزید برآں ہوا سے مکھن بنانے والے اس عمل سے کوئی گرین ہاؤس گیسیں بھی خارج نہیں ہوتی اور اس میں کوئی کھیتی باڑی جیسے اقدامات کا بھی دخل نہیں ہے۔ حیران کُن بات یہ ہے کہ اس عمل میں روایتی زراعت کیلئے استعمال ہونے والے پانی کا ہزارویں حصے سے بھی کم استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس ترکیب شدہ مکھن میں اصلی جانوروں کی چربی کے مقابلے میں کاربن کے اثرات بہت کم ہوتے ہیں۔‌اس بغیر دودھ کے تیار کردہ مکھن کا ذائقہ بھی اصلی مکھن کے ذائقے سے الگ شناخت کرنا بہت مشکل ہے۔‌واضح رہے کہ اس مکھن کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے کمپنی کے سامنے اب بھی بہت سے چیلنجز ہیں جن پر قابو پانا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے