کھیل

افغانستان، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی میزبانی بھارت میں کرے گا

افغانستان، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی میزبانی بھارت میں کرے گا

دہلی: افغانستان، نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کی میزبانی بھارت میں کرے گا۔‌میچ ستمبر میں گریٹر نوئیڈا کے شاہد وجے سنگھ پاتھک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گی۔‌اگرچہ آسٹریلیا خواتین کے حقوق کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ باہمی کرکٹ سے گریزاں ہے تاہم نیوزی لینڈ کا اس معاملے پر موقف الگ ہے، کیویز کو اکتوبر نومبر میں بھارت میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے